پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروباری روز کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس 0.16% کے خسارے کے ساتھ ختم ہوا۔
سرمایہ کاروں نے جون میں آنے والے بجٹ سے پہلے محتاط رہنے کا انتخاب کیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 65.13 پوائنٹس یا 0.16 فیصد گر کر 40,964.54 پر بند ہوا۔
دوسرے سیشن میں کے ایس ای 100انڈیکس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی تاہم سیشن کے اختتام پر خریداری کے جوش نے زیادہ تر نقصانات کو مٹا دیا۔
آٹوموبائل، کیمیکل، فرٹیلائزر، آئل اور بینکنگ کے شعبے سرخ رنگ میں بند ہوئے۔
بینچ مارک KSE-100 انڈیکس کو سرخ رنگ میں پینٹ کرنے والے سیکٹر میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن (74.68 پوائنٹس)، تیل اور گیس کی تلاش (56.29 پوائنٹس) اور بینکنگ (41.72 پوائنٹس) شامل ہیں۔
تمام شیئرز انڈیکس کا حجم جمعرات کو 125.3 ملین سے بڑھ کر 168.5 ملین تک پہنچ گیا، جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 4.1 بلین روپے سے بڑھ کر 6.8 بلین روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان
جمعہ کو 329 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 120 کے بھاؤ میں اضافہ، 179 میں کمی اور 30 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔