متعدد افراد کے قتل کا الزام، ایم کیو ایم لندن کا یونٹ انچارج کراچی سے گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے شعبۂ تفتیش نے متعدد افراد کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کے یونٹ انچارج کو شہرِ قائد سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم نے ایم کیو ایم لندن کے سابقہ کورنگی سیکٹر کے یونٹ انچارج وصی احمد خان عرف کاشف کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نو مئی واقعات، 16 افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے

سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اسے سیکٹر انچارج رئیس عرف مما ہدایات دیتا تھا جس پر کارروائی کی جاتی تھی۔ ملزم نے 2009 سے 2014 تک یونٹ 74 کے انچارج کے طور پر ایم کیو ایم لندن کی خدمت کی۔

سال 2010ء میں ملزم نے سی ٹی ڈی اہلکار دانش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ 2012ء میں جلیبی چوک کورنگی میں ایم کیو ایم (حقیقی) کے 2 لڑکیوں کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ملزم نے 2013ء میں اے ایس آئی حاجی ندیم کو سی ایریا کورنگی میں قتل کیا۔ اسی سال لانڈھی یونٹ 80 کے قریب نیوی کی دیوار کے ساتھ ایم کیو ایم (حقیقی) کے کئی کارکنان کو ساتھیوں کے ساتھ قتل کیا۔

اسی سال ملزم نے ندیم قادری کے گھر میں فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ندیم قادری کا بھتیجا جاں بحق ہوگیا تھا۔ 2014ء میں ملزم نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ قبل ازیں ملزم کو قتل، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر مقدمات میں جیل بھیجا گیا تھا۔ ملزام کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں جن میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے اس کے ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts