جیولین تھرور کی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ 10 میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے جاری جیولین تھرور کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے ارشد ندیم ٹاپ فائیو میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
اولمپکس میں شاندار پرفارمنس کی بدولت ملک میں جیولن تھرو کے کھیل کی پہچان بننے والے ارشد ندیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1306 اور ان کی پانچویں پوزیشن ہے۔
ایشیا کپ، بھارت نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے آمادہ ہوگیا
اولمپک چیمپئن بھارت کےنیرج چوپڑا رینکنگ میں میں پہلے نمبرپر آگئے، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس 22 پوائنٹس کی کمی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، جمہوریہ چیک کے اولمپک سلور میڈلسٹ جیکوب وادلے تیسرے اور جرمنی کے جیولیان ویبر چوتھے نمبر پر ہیں ۔