مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں چائے کی درآمدات میں 9 فیصد کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر چائے کی درآمدات میں 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک چائے کی درآمدات کا حجم 383.63 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات کا حجم 418.94 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مارچ میں چائے کی درآمد پر 36.88 ملین ڈالرز رمبادلہ صرف ہوا جو فروری میں 21.39 ملین ڈالر اور گزشتہ سال مارچ میں 52.68 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2022 میں 561.13 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

یورپی یونین نے دنیا کا پہلا جامع کرپٹو قانون منظور کرلیا

دوسری جانب رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 فیصد کم ہوگئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ٹیکسٹائل کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 14.2 فیصد کمی ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک 13 ارب 70 کروڑ ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں برآمدی حجم 15 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 29 فیصد کمی ہوئی۔

Related Posts