ایران میں سوئس سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، تنقیدی بیانات پر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران نے سیکیورٹی اہلکاروں کے مبینہ قتل کے ملزمان کی سزائے موت پر سوئس وزارت خارجہ کے مذمتی بیان پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرلیا۔

جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تین افراد کی پھانسی کی سخت مذمت کی تھی۔

سوئس وزارت خارجہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ پھانسیاں روکے اور سزائے موت میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سوئس سفیر نادین لوزانو کو ملک کے داخلی معاملات میں سوئٹزرلینڈ کی مداخلت پر طلب کرلیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ایسے غیر روایتی اقدامات اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئس کنفیڈریشن جیسے ممالک کے دوستانہ تعلقات کیلئے مناسب نہیں، انہیں درست کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران نے ماجد کاظمی، صالح میر ہاشمی اور سعید یعغوبی کو تین سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں پھانسی دی تھی۔

Related Posts