اللہ تعالیٰ نے ہر موسم کے اعتبار سے ہمیں پھل عطا کیے ہیں جس کا استعمال کر کے آپ صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اسی طرح موسم گرما میں استعمال کرنے کے لیے ہمارے پاس بے شمار پھل ہیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور انھیں روزانہ کھانے سے آپ کے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجاتی ہے۔
آج ہم آپ کو موسمِ گرما کے کچھ ایسے پھل بتائیں گے جن کےاستعمال سے اس موسم میں آپ کی جلد، بال اور صحت اچھی رہے گی۔
تربوز
موسم گرما میں پسینہ آنے کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے، اس کمی کو دور کرنے کیلئے تربوز ایک بہترین پھل ہے۔ تربوز غذائیت سے مالا مال ہوتا ہے اس کے استعمال سےآپ کا بلڈ پریشراور دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔
پپیتا
غذائیت سے مالامال پھل پپیتے میں ‘پیپین’ نامی کمپاؤنڈ ہوتا ہے جس سے صحت پر بے حد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پپیتا کھانے سے جلد تروتازہ رہتی ہے جب کہ اسے روزانہ کھانے سے قوتِ مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے۔
لیچی
لیچی اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن سی اور دیگر غذائیت سے مالامال ہوتی ہے جبکہ اس میں فائبر بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ موسم گرما میں روزانہ لیچی کا استعمال کرنا بہترین ہوگا۔
انناس
انناس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں، موسم گرما میں انناس کا استعمال کرنے سے نظام ہاضمہ اور نظام قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے۔
کیوی
کیوی وٹامن سی سے مالامال پھل ہے، کیوی کو روزانہ اپنی غذا میں شامل کرنے سے نیند، دل کی صحت، اور جلد بہترین ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے کون سے مشروبات استعمال کرنے چاہئیں؟