لاہورمیں 2 لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانیوالی مائرہ افتخار کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حالات چاہے جیسے بھی ہوں یہ انسانیت کا تقاضہ ہے کہ کسی کو بھی جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنانا چاہئیے لیکن افسوس ہمارے معاشرے میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو لوگوں کو بلاوجہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

حال ہی میں لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں مائرہ افتخار کے گارڈز کے ہاتھوں 2 لڑکیوں اقصیٰ اور فضا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سے مائرہ افتخار سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرینڈ کررہی ہیں۔

مائرہ افتخار کون ہیں؟

مائرہ افتخار بحریہ ٹاؤن کی ڈائریکٹر ہیں اور لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔

مائرہ افتخار نے کیا کیا؟

تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کے مطابق ایک معمولی جھگڑے پر مائرہ افتخار نے اپنے گارڈز کے ہمراہ اُن کی گاڑی کو روکا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ جس وقت دونوں لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا تھا اس وقت وہاں پرلوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جن کا کہنا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کے چشم دید گواہ ہیں۔

کیا پنجاب پولیس نے کوئی کارروائی کی؟

پنجاب پولیس کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی ، روزنامہ پاکستان نے انکشاف کیا کہ ملک ریاض نے پاکستان میں اپنے ملازمین کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے منع کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر مہم

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو ٹرینڈ کررہی ہے ، صارفین اس فعل کی شدید مذمت کررہے ہیں اور اُن کی جانب سے انصاف کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے:

 

Related Posts