پاکستان کے باکسرز کا بڑا اعزاز، مراکش میں ہونے والے کک باکسنگ مقابلوں میں دو طلائی تمغہ جیت لئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد کاشف خان نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں مراکش کے باکسر کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ فیصل خان نے 60 کلو گرام کیٹیگری میں مراکش کے باکسر کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا۔
یہ بھی پڑھیں:
نیشنل گیمز میں بالا دستی برقرار، پاک آرمی 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز لے اڑی
مراکش میں ہونے والی عالمی کاجو کینمبو اوپن چمپئن شپ کے مقابلوں میں دنیا بھر سے نو ٹیموں نے شرکت کی، کامیابی حاصل کرنے والے دونوں باکسرز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔
طلائی تمغہ حاصل کرنے والے باکسرز نے اپنی کامیابی کو قوم کی دعاؤں اور ہیڈ کوچ عابد خان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔