افغانستان میں طالبان کے زیر استعمال امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے شمالی علاقے میں طالبان کے زیر استعمال امریکی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان حکومت کے وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مزار شریف ایئر فیلڈ سے سمنگان جانے والا ایم ڈی 530 ہیلی کاپٹر بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرا کرتباہ ہوگیا ہے۔

یادرہے کہ اگست 2021ء میں افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج اپنے پیچھے اربوں ڈالر مالیت کے طیارے، ہیلی کاپٹر،گاڑیاں، ہتھیار اور دیگر سازوسامان چھوڑ گئی تھی۔

لیکن طالبان کے ملک پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے سے قبل سابق افغان حکومت کی افواج کے پائلٹ امریکی ساختہ کچھ ہیلی کاپٹروں کو اڑا کر وسط ایشیائی ممالک میں لے گئے تھے۔

طالبان حکام نے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران میں مال غنیمت میں ملنے والے ہیلی کاپٹروں سمیت کچھ طیاروں کی مرمت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں سابق افغان افواج کے پائلٹ اڑاتے ہیں۔

طالبان حکومت نے گذشتہ سال 31 اگست کو ایک فوجی پریڈ میں سازوسامان کی نمائش کی تھی اور اقتدار میں واپسی کی پہلی سال گرہ منائی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ستمبر میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان حکومت کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کابل میں تربیتی سیشن کے دوران میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملہ کا ایک رکن ہلاک ہوگیا تھا۔

Related Posts