پاکستان کے وجود اور سالمیت پر 9مئی کو حملہ کیا گیا۔خواجہ آصف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے وجود اور سالمیت پر حملہ کیا گیا جبکہ فوجی تنصیبات پر حملے دشمن ملک بھار کے مقاصد میں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکے دوران وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج سے محبت کرتے ہیں۔ باقاعدہ منصوبہ بندی سے ایک تأثر پھیلانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان 23مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے کیلئے رضامند

میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے رہنما اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قومی یکجہتی اور اتحاد کی ہے۔ یہ اقتدار کو دوبارہ اپنے قبضے میں لانا چاہتے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیرِ دفاع نے کہا کہ ان لوگوں کی پاکستان سے محبت اقتدار کے ساتھ مشروط ہے۔ شہداء اور ان کے اہلِ خانہ سے محبت کیلئے اقتدار یا کوئی اور شرط ضروری نہیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے شہیدوں کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھیں۔ اگر قوم خدانخواستہ 9مئی جیسے روئیے اپناتی ہے تو ان کے بچنے کا جواز نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی سالمیت اور وجود پر حملہ تھا۔ ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کیلئے پاکستان کی اساس پر حملہ کیا۔ 

 

Related Posts