عوام کو گمراہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم
آئی ایم ایف ہر قدم پر گارنٹی فراہم کرنے کا کہہ رہا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو گمراہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی جبکہ ہم عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں پر جھوٹے کیسز بنائے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے جال میں پھنسانے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، نیب نے وزیر اعظم کو بے گناہ قرار دے دیا

بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کو صاف کر رہے ہیں۔ عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں پکڑے گئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی اربوں روپے کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگر عمران خان مکافاتِ عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف جلد پاکستان آئیں گے۔ وقت نے ثابت کیا کہ ان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی۔ 

 

Related Posts