شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو ’ڈان 3‘ کیلئے کیوں منتخب کیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ فلم پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ ان کے ساتھی فلمساز فرحان اختر ’ڈان 3‘ کے اسکرپٹ کو فائنل کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی اداکار رنویر سنگھ کو شاہ رخ خان کے آئیکونک رول کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے اور وہ ہمیں ’ڈان 3‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ سیریز کی ابتدائی دو فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اب بھی یہی توقع کی جارہی تھی کہ وہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ پٹھان اداکار ’ڈان‘ سیریز کی نئی فلم میں کام کیلئے راضی نہیں ہیں اور انہوں نے فلمساز کو باضابطہ طور پر انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’ڈان 3‘ پروجیکٹ پر فرحان اختر، رتیش سدھوانی اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل گفتگو ہوئی لیکن بالی وڈ کنگ نے فرنچائز میں دوبارہ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

رنویر سنگھ اس سے قبل ایکسیل انٹرٹینمنٹ کے ساتھ ’دل دھڑکنے دو‘ اور ’گُلی بوائے‘جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں۔

Related Posts