اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، سعودی عرب شدید برہم

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب نے جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ایک اسرائیلی رہنما اور کنیسٹ ارکان کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر بولے گئے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے “ٹوئٹر” پر اپنے بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے اس طرح کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس مسئلے کے منصفانہ اور مسئلہ فلسطین کے جامع حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے جمعرات کو دسیوں ہزار اسرائیلی آباد کاروں نے القدس میں “فلیگ مارچ” میں شرکت کی۔ فلیگ مارچ 1967 میں مشرقی القدس کے مغربی القدس کے ساتھ الحاق کی یاد میں نکالا جاتا ہے۔

یہودی آباد کاروں کا فلیگ مارچ اولڈ سٹی کے مسلم کوارٹر سے گزرا۔ اس مارچ میں دائیں بازو کی جماعتوں کے وزراء اور کنیسٹ کے ارکان شامل تھے۔ مارچ کی سربراہی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر، وزیر توانائی یسرائیل کاٹز، اور نقب و الجلیل کے وزیر یتزاک واسرلیو کر رہے تھے۔

Related Posts