عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست جمع کروادی۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی۔

درخواست کے مطابق اپریل کے مہینے میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار پر 101 ارب روپے لاگت آئی، گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 23 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 23 روپے 83 پیسے بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 23 روپے 44 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروائی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا جبکہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔

Related Posts