جنگ بندی کے اگلے ہی دن اسرائیلی فورسز کا فلسطینی مہاجر کیمپ پر دھاوا، ایک شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صیہونی قابض افواج نے غزہ پر جنگ بندی معاہدے کے اگلے ہی دن پیر کی صبح سویرے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں عسکری پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا۔

فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع پاپولر ہاؤسنگ اور عسکر پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر ایک کو شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ شہید ہونےوالے نوجوان کے سینے میں کئی گولیاں پیوست کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فریال محمود ’’ٹھرکی‘‘ مَردوں پر برس پڑیں

مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت صالح صبرہ کے نام سے کی گئی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسکر کیمپ پر عبدالفتاح خروشہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ خروشہ کو گذشتہ مارچ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال کے دوران اب تک 152 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں حال ہی میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے 33 شہداء بھی شامل ہیں۔

Related Posts