کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی اور معاشی صورتحال کے درمیان گزشتہ ہفتے کے تازہ ریکارڈز بنانے کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,100 روپے اضافے سے 235,100 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 943 روپے کی کمی سے 201,560 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
مزید پڑھیں:کرپٹو ایکسچینج بائنانس کا کینیڈا میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ
دریں اثنا، چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے فی تولہ اور 2,486.28 روپے فی 10 گرام کے طور پر برقرار رہی۔