کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے کینیڈا میں اپنی تمام تر سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ دنوں کینیڈا کی حکومت نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کی تھیں، جس میں سرمایہ کاروں کیلئے ضابطہ اخلاق کو سخت کیا گیا تھا اور اُن کیلئے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔
گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ جو کرپٹو کمپنیاں ان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریں گی اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کرپٹو ایکسچینج بِٹ 4 یو کا بیلجیئم میں سرگرمی روکنے کا فیصلہ
اِن گائیڈ لائنز کے بعد کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے کینیڈا میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائنانس کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہم کینیڈین حکومت کی اِن گائیڈ لائنز سے متفق نہیں، امید ہے کہ حکومت اِن گائیڈ لائنز پر نظر ثانی کرے گی۔
قبل ازیں اسرائیلی حکام نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعلقات پر بائنانس کے 190 اکاؤنٹس ضبط کرلیے تھے۔
رائٹرز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیاتھا کہ اسرائیلی حکام نے ایسے بائنانس کو ضبط کرلیا ہے جو کہ داعش اور حماس جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
رپورٹ میں اسرائیل کے نیشنل بیورو فار کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ کی جانب سے پہلے کبھی شائع نہ ہونے والی دستاویزات کا حوالہ دیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق نیشنل بیورو فار کاؤنٹر ٹیرر فنانسنگ نے جنوری میں شام اور عراق میں واقع ایک دہشت گرد گروہ داعش سے مبینہ روابط کے ساتھ کرپٹو کی ایک نامعلوم رقم ضبط کی۔بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے جو بائنانس اکاؤنٹس ضبط کیے اُن میں 100 سے زیادہ کا تعلق حماس سے ہے۔