وفاقی کابینہ کے عمران خان پر الزامات، مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ کس نے کس کو کہاں لگایا، اس کے تمام ثبوت موجود ہیں، کابینہ مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بدعنوانی، مراد سعید کے خلاف نیب کی تحقیقات شروع

گفتگو کے دوران وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف عدالت کے احاطے سے گرفتار ہوئے تھے، اگر عمران خان کو گرفتار ہی کرنا تھا تو حکومت 14ماہ انتظار نہ کر رہی ہوتی۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نے عمران خان کو حراست میں لیا۔ قانون کے مطابق سکیورٹی طلب کی گئی، حکومت نے سکیورٹی دی۔ نیب ترمیم کا فائدہ تو سب سے پہلے عمران خان کو ہوا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا تو ایسا ہی ہوگا، پی ٹی آئی نے مختلف جگہوں پر لوگ لگا رکھے تھے۔ حکومت فیصلہ کرچکی تھی کہ مظاہرین کے خلاف فورس استعمال نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دے گی، اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ ہماری قیادت نے پر امن جلسے کیے تاہم انہوں نے تو جانوروں کو بھی جلا دیا۔ انتخابات حکومت نہیں، الیکشن کمیشن کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اب گھر نہیں جائیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں مارشل لاء لگنا ہے تو لگ جائے۔ سرکاری ٹرسٹ میں عمران خان یا ان کی اہلیہ کا کیا کام تھا؟ ہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑیں گے۔

Related Posts