وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پناہ دینے کے جرم میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو اسلام آباد میں نظربند کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو جی بی ہاؤس میں پناہ دے رکھی تھی جس کے بعد آج انہیں نظر بند کردیا گیا اور گلگت بلتستان ہاؤس کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان ہاؤس کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور دیگر کو جی بی ہاؤس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، یہ لوگ جی بی ہاؤس اسلام آباد میں چھپے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر اڈیالہ جیل منتقل

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کو مطلوب رہنماؤں کو جی بی ہاؤس میں پناہ دینے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا اہم عہدہ ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جارہی تاہم آئندہ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اگر سرکاری ذمہ داریوں کے لیے جی بی جانا چاہیں تو اس پر وزرات داخلہ غور کرے گی تاہم انہیں اسلام آباد میں کسی قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Posts