عمران خان کی گرفتاری، اقوام متحدہ کا تمام جماعتوں سے تشدد سے گریز کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جینیوا : چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں بننے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔

اپنے مختصر بیان میں سیکرٹری جنرل نے حکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ سابق وزیراعظم خان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی میں مناسب طریقہ کار اپنائیں اور قانون کی حکمرانی کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک پر حملہ آور لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔مریم اورنگزیب

ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتریس نے پُر امن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا تھا ، سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

Related Posts