سری لنکن بورڈ نے ایشیا کپ منتقلی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش وینیو تبدیل ہونے سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے نہ ہم سے پوچھا گیا نہ ہی ہمیں بتایا گیا۔

سری لنکا کرکٹ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں میزبانی کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیونل میسی نے سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ معاہدے پر رضامندی ظاہر کردی

قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے کسی دوسرے ایشیائی ملک میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سری لنکا کو موزوں ترین وینیو قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس سلسلے میں رواں ماہ کے آخر تک میزبان ملک کا اعلان کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان بھی ایشیا کپ پاکستان سے منتقل کرنے کی حمایت کرچکے ہیں۔

Related Posts