کوائن بیس نے کرپٹو کرنسی ڈیریویٹیوز کیلئے ایک بین الاقوامی تبادلے کا آغاز کیا ہے، کیونکہ کمپنی امریکہ میں کرپٹو سیکٹر اور ریگولیٹرز کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان اپنے قدم کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ تبادلہ امریکہ سے باہر موجود ایسے صارفین کو تجارت کرنے میں مدد فراہم کرے گا جوکہ کمپنی کے طے کردہ دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
اس سے قبل کوائن بیس نےچیف ایگزیکٹو برائن آرمسٹرانگ کو خبردار کیا تھا کہ کرپٹو کمپنیاں اس وقت ترقی نہیں کریں گی جب تک کہ برطانوی اور امریکی صنعتیں کرپٹو کے حوالے سے اپنے قوانین کو واضح نہیں کرتیں۔
ہیکرز نے کرپٹو کرنسی چوری کرنے کیلئے جدید طریقہ ڈھونڈ نکالا
دوسری جانب یورپی یونین نے میکٹس ان کرپٹو قواعد کی منظوری دی ہے جس کا مقصد کرپٹو کرنسی سیکٹر کیلئے قانون سازی کو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔
قواعد کے پیکج کو 517 ووٹوں کے بعد منظور کیا گیا ہے، ووٹنگ کے دوران ووٹرز میں سے 38 نے اس کی مخالفت کی جبکہ 18 غیر حاضر تھے۔ یہ نئے قوانین کرپٹو کرنسی سمیت کرپٹو اثاثوں کیلئے نگرانی، صارفین کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ہیں۔
قواعد اُن کرپٹو اثاثوں کو پابند کرینگے جو موجودہ مالیاتی خدمات کے قانون کے تحت ریگولیٹ نہیں ہیں۔ اِن قواعد کے تحت صارفین کو اُن کے آپریشنز سے وابستہ خطرات، اخراجات اور چارجز کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جائے گا۔