پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے مابین پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش انڈر 19 کے مابین پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر

لاہور: پاکستان انڈر 19 فاسٹ باؤلرز عامر حسین اور محمد اسماعیل کی بہترین بولنگ کی بدولت پاکستان انڈر 19 نے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 59 اوورز میں 149 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

چٹوگرام کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں اتوار کو پہلے دن کے اختتام پر پاکستان انڈر 19 نے 26 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 76 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیش انڈر 19 کی جانب سے کپتان شہرار ثاقب اور شیخ پرویز جبون کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ پرویز نے اپنی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 111 گیندوں پر 56 رنز بنائے، جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ شہرار نے 48 رنز بنائے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔

پاکستان انڈر 19 کے لیے عامر حسین نے 16 اوورز میں 29 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد اسماعیل نے 13 اوورز میں 41 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ نائب کپتان علی اسفند نے 14 اوورز میں 37 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:فخر کی قابل فخر اننگ، پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی فتحیاب

جواب میں اذان اویس اور شاہ زیب خان کی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا اور بالترتیب 36 اور 39 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ بائیں ہاتھ کے اذان اویس کی اننگز میں چھ چوکے شامل تھے جبکہ شاہ زیب خان نے 72 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ چوکے لگائے۔

Related Posts