پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات کے متعلق اہم اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی،فواد چوہدری، شبلی فراز، سینیٹراعظم سواتی، اعجاز چوہدری اور محمود خان شریک ہوئے۔

اجلاس میں عمران خان کو حکومت کےساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اور چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پرآپریشن کےبعد مذاکرات کے مستقبل پرغور کیا گیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مذنظر رکھتے ہوئے آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔ خیال رہے کہ حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی میں بیک وقت انتخابات کیلئے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کا فائنل راؤنڈ منگل 2 مئی کو اسلام آباد میں ہونا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ شب پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Related Posts