وہاج علی اور درِفشاں سلیم کی ویب سیریز کے بارے میں حاصل ہونے والی معلومات

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف اداکار وہاج علی اور درِ فشاں سلیم بہت جلد ویب سیریز میں ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

ویب سیریز بھارتی اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر نشر کی جائے گی، سیریز میں وہاج علی، درِفشاں سلیم اور زارانور عباس مرکزی کردار ادا کرینگے۔

عمیرہ احمد کے تحریر کردہ اس پراجیکٹ کا نام ‘گھاؤ’ ہے جس کی ہدایات الف اور دیار دل کے ڈائریکٹر حسیب حسن نے دی ہیں۔

سیریز کی دیگر کاسٹ میں حنا خواجہ بیات، جاوید شیخ، یاسرہ رضوی اور ماہا جعفری شامل ہیں، مگر افسوس کے ساتھ پاکستانی ناظرین اس ویب سیریز کو نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ بھارتی چینل کی نشریات پر پاکستان میں پابندی عائد ہے۔

کام کے محاذ پر، وہاج علی اس وقت دو میگا ہٹ ڈراموں ‘تیرے بن’ اور ‘مجھے پیار ہوا تھا’ میں اداکاری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب درفشاں سلیم آخری بار ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خد غرضی‘ میں نظر آئی تھیں۔

Related Posts