نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے کہا ہے کہ بی جے پی بھارت میں جمہوریت کے اصول روند رہی ہے۔ بی جے پی کے گورنر نے کسی آئینی سبب کے بغیر اسمبلی کے ذریعے پاس کیے گئے بل کو روکا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی نے گورنروں کی تقرری کیلئے بھی آئین کا غلط استعمال کیا۔ یہ لوگ جمہوریت کے اصول روند رہے ہیں۔
عسکری دستاویزات لیک، روس ملوث ہوسکتا ہے۔امریکی حکام
بیان میں پی چدمبرم نے کہا کہ جب کوئی گورنر بغیرکسی آئینی وجہ کے اسمبلی کے ذریعے پاس کیا گیا بل روکتا ہے تو پارلیمانی جمہوریت اپنی موت آپ مر جاتی ہے۔ گورنر منظوری دینے یا پھر بل واپس کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اگر بل دوبارہ منظور ہوجائے تو گورنر منظوری دینے پر مجبور ہوتا ہے۔ پارلیمانی جمہوریت میں گورنر صرف علامتی عہدیدار اور علامتی سربراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی اور کانگریس کے مابین آئینی معاملات پر شدید اختلاف جاری ہے۔ بی جے پی کے گورنر روی کا کہنا تھا کہ گورنر کے پاس 3 اختیارات ہوتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ بل روک لیں جسے بل کا مرجانا قرار دیا جاتا ہے جبکہ تیسرا اختیار یہ ہے کہ بل صدر کیلئے مختص کردیا جائے۔