سوئی سدرن نے گیس کے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سوئی سدرن نے گیس کے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فی صد تک بقایاجات ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800 روپے اضافی رقم دینا ہو گی جبکہ جس کا سابقہ بل 1400 تھا اسے 3100 روپے بل دینا ہوگا، یہ اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی رقم گیس مہنگی خریدنے کے باعث وصول کی جائے گی، نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کر وا دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عید تک مارکیٹیں اور دکانیں رات دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت

ذرائع کے مطابق نومبر سے فروری تک 0.9 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم ہوگی ۔ 

سوئی نارردن کا مؤقف ہے کہ نومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔

دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے بھی کہہ دیا ہے کہ گیس ٹیرف بڑھنے کے سبب اضافی بلز وصول کیے جارہے ہیں، جنوری اور فروری کی واجب الادا رقم موجودہ اور اگلے ماہ وصول ہوگی۔

Related Posts