پاکستان کے معروف اداکار شمعون عباسی تیسری بار ادکارہ شیری شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکار شمعون عباسی کی شادی کی خبریں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، تاہم شمعون عباسی اور شیری شاہ کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ شیری شاہ نے فیس بک پر شمعون عباسی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی بہت سی چیزوں کی معترف ہوں۔ آپ کی طاقت، آپ کا پرسکون رہنا، کردار اور دیانتداری، آپ کی حسِ مزاح ، آپ کا دنیا کی خوبصورتی دیکھنے کا انداز، آپ کے ساتھ رہنے میں بہت مزہ آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے زندگی بہت خوبصورت ہوگئی ہے۔
نبیل گبول کو غیر مناسب گفتگو سے پرہیز کرنا چاہئیے، عثمان خالد بٹ
انہوں نے مزید لکھا کہ میری زندگی میں سب سے اچھی چیز ہونے کا شکریہ، میں آپ کو اپنے جیون ساتھی کے طور پر پا کر بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں، سا لگرہ مبارک۔
خیال رہے کہ شمون عباسی کی اس سے قبل بھی دو شادیاں ہوچکی ہیں، شمون عباسی نے جویریہ عباسی سے پہلی اور حمائمہ ملک سے دوسری شادی کی تھی تاہم بدقسمتی سے دونوں شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔