لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی و سینئر رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے بھائی ردان علی چانڈیو انتقال کر گئے جس پر کرشنا کماری سمیت دیگر سینیٹرز اور رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کے بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دکھ اور غم کی ساعتوں میں پارٹی قیادت اور کارکنان مولا بخش چانڈیو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی پی پی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے بھی تعزیت کی۔
پارٹی رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ردان علی چانڈیو کے درجات بلند فرمائے۔ سیکریٹری جنرل وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
دریں اثنا سینیٹر کرشنا کماری سمیت دیگر پی پی پی قائدین نے بھی مولا بخش چانڈیو کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
Condolance with Senator @MBChandioPPP on sad demise of his younger brother????????#PPPFamily pic.twitter.com/R7ZiY9pK1m
— Krishna Kumari (@KeshooBai) April 6, 2023