الیکشن کا انعقاد، تختِ لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کے انعقاد کے تناظر میں کہا ہے کہ تختِ لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تختِ لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔ ہم غیر جمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔ چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں کہ انہوں نے سیاست کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 شین وارسک میں آپریشن،8 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

بیان میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سیاست کرنی ہے تو تیاری پکڑو۔ ہم غیر جمہوری اقدام کا جواب دیں گے۔ نالائق اور نااہل سابق وزیر اعظم کی وجہ سے ملک میں بحران ہے۔طاقت کی لڑائی میں عوام کا فائدہ نظر انداز ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہتھیار ڈالتے ہوئے پنجاب میں 14مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی بجائے منشور کی سیاست پر مقابلہ کریں۔

دریں اثناء وزیر اعظم  نے قومی اسمبلی اجلاس میں آج بھی قرارداد لانے کا اعلان کررکھا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ حکومت انتخابات نہ کروانے کیلئے متفق نظر آتی ہے۔

Related Posts