سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جج کو متعصب قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جج متعصب قرار دے دیا
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جج متعصب قرار دے دیا

نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج کو متعصب قرار دیتے ہوئے عدالتی کارروائی کو انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق نیویارک عدالت میں پیشی کے بعد فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ 75 ملین ووٹ لینیوالے امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔

ٹرمپ نے مقدمے کے جج Juan Merchan کو متعصب قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹرمپ سے نفرت کرنے والا جج ہے۔انہوں نے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو بھی مجرم کہتے ہوئے کہا کہ براگ کو مستعفی ہونا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرا واحد جرم اپنی قوم کا ان لوگوں سے بے خوف دفاع ہے جو اسے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں دوسری بار امریکا کے صدر بننے کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ بیشک ہم ہر صورت امریکا کو پھر سے عظیم تر بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:مشکلات میں گھرے ٹرمپ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی عراقی خاتون کون ہیں؟

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بدنظمی کا شکار ہوچکا ہے، امریکا کی معیشت تباہ ہورہی ہے، افراط زر قابو سے باہر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے چین سے اور سعودی عرب نے ایران سے شراکت کرلی ہے اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا۔

Related Posts