لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی، فی کلو گوشت 518 روپے کا ہوگیا۔

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ 400 کے ہندسے تک پہنچنے والا چکن ایک بار پھر500 کا ہندسہ عبور کرگیا۔

دو ہفتوں کے دوران مرغی کا گوشت 438 روپے تک آگیا تھا لیکن گزشتہ دو روز کے دوران چکن کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

دکانداروں نے بارشوں اور خوراک کے بڑھتے ہوئے دام کو چکن کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پیسکو صارفین کیلئے بری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

دوسری جانب پشاور میں بھی صرف 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 55 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 320 روپے فی کلو سے بڑھ کر 375 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دکانداروں کے مطابق رمضان میں مرغی کی مانگ بڑھ گئی جس کی وجہ سے مرغی شارٹ ہونے کے باعث قیمتیں بڑھیں ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رمضان میں مرغی کی قیمت میں ایک دم 55 روپے اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بازار انتظامیہ کی نظرسے اوجھل ہے۔

Related Posts