عالمی بینک کی پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 تک بڑھنے کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں عالمی بینک نے پاکستان میں جون تک مہنگائی 29.5 تک بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سست معاشی شرح نمو، بلند مہنگائی کا سامنا ہے، موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، جون تک مہنگائی 29.5 فیصد کی بلند سطح پر رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی وجہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے، سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پر پابندیاں، سیلاب کی تباہی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ سخت مالی پالیسی تاخیر سے اختیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

تاجر برادری نے شرحِ سود میں اضافے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی غیر رسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی، سخت عالمی شرائط کی وجہ سے پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے، پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کا سامنا ہے۔

Related Posts