نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر اعظم خان کا ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر ردعمل دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اعظم خان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اعظم خان نےکہا کہ انشااللہ ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کھیل اور فٹنس پر محنت جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز،قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

اس سے قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعظم خان نے افغانستان کے خلاف سیریز میں اپنی ناقص کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کی اور ان ناقدین کو مخاطب کیا جو ان کی فٹنس کا ان کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہیں۔

اعظم خان کا کہنا تھا کہ میں سب کا منہ بند نہیں کر سکتا، اگر تباہ کن تنقید ہو تو اسے ایک طرف رکھیں کیونکہ ایسی باتیں لکھنے والے اکثر بہت کمتر ہوتے ہیں اور انہوں نے زندگی میں زیادہ ترقی نہیں کی ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں اپنے اطمینان کے لیے کرکٹ کھیلتا ہوں اور جب تک کہ میرے اندر اطمینان باقی ہے میں کھیلتا رہوں گا۔

Related Posts