ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کیلئے نیویارک پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کیلئے نیویارک پہنچ گئے
ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کیلئے نیویارک پہنچ گئے

نیویارک: فرد جرم عائد ہونے کے بعد امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں موجود ہیں، وہ عدالت میں فرد جرم کا سامنا کریں گے۔

فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں سابق امریکی صدرنیویارک کے لئے روانہ ہوئے تو ان کی اس پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزار سے زائد لوگوں نے ٹریک کیا۔

ٹرمپ نے 2 بوئنگ J4ER-757 طیارے میں سفر کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے نیویارک ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

سابق امریکی صدر کی پیشی کے موقع پر نیویارک میں بد نظمی پھیلانے والوں سے نمٹنے کے لئے انتظامات کرلیے گیے ہیں۔

نیویارک کے میئر نے بھی خبردار کیا ہے کہ پرتشدد احتجاج کرنے والوں کو حراست میں لے کر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستانی مردوں کے متعلق متنازع ریمارکس پر برطانوی وزیر داخلہ تنقید کی زد میں

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر سال 2016 کے صدارتی انتخابات سے پہلے فحش فلموں کی اداکارہ سے مبینہ طور پر تعلق چھپانے کے لئے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

Related Posts