بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیری پورٹر سیریز بہت جلد واپس آرہی ہے۔
وارنر برادرز جے کے رولنگ کی کتابی سیریز پر مبنی ہیری پورٹر سیریز نے ایچ بی او سے معاہدہ کرلیا ہے، سیریز کیبل اور اسٹریمنگ دونوں کے لیے ترتیب دی جائے گی۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سیریز کا ہر سیزن سیریز کی ایک کتاب پر مبنی ہوگا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز 7 سیزن پر مبنی ہوگی۔
بی ٹی ایس ممبر جیمن کا گانا امریکی میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آگیا
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وارنر بروز، ڈسکوری کے سی ای اوڈیوڈ زیسلیواور ایچ بی اوکے چیف کیسی بلوز نے راؤلنگ کو نئی ہیری پورٹر سیریز تیار کرنے کیلئے راضی کیا ہے۔
نئی ہیری پورٹر سیریز کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا کہ رولنگ اس منصوبے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کرے گا کہ سیریز میں اصل کہانی ہی دکھائی جائے لیکن اس سے یہ توقع نہیں کی جاتی کہ وہ چلانے یا بنیادی تخلیق کار کے طور پر بھی کام کرے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایچ بی او ہیری پوٹر ٹیلی ویژن سیریز کے لیے معاہدے کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے اور وارنر برادرز ڈسکوری کی نئی اسٹریمنگ حکمت عملی کے بارے میں مزید معلومات کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔