ترک صدر کی خاتونِ اوّل کے ہمراہ ملک کی کی پہلی الیکٹرک کار کی ٹیسٹ ڈرائیو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے خاتونِ اوّل امینہ طیب اردوان کے ہمراہ ملک کی پہلی الیکٹرک کار کو ٹیسٹ ڈرائیو کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر رجب طیب اردوان اہلیہ امینہ کے ہمراہ ترکی کی پہلی الیکٹرک کار توگ کی ٹیسٹ ڈرائیو پر گئے۔ کمپنی نے یہ کار صدر رجب طیب اردوان کو تحفے میں دی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکی میں زلزلے کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 14 افراد ہلاک

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان کے علاوہ دوسری گاڑی آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو بھی تحفے میں دی گئی ہے جبکہ ترکی میں زلزلے اور سیلاب کے بعد کوئی پہلی اچھی خبر قرار دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی میں زلزلے کے بعد طوفانی بارشوں سے متعدد علاقوں میں سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ترکی میں زلزلے کے بعد دوسری آفت گزشتہ ماہ آئی، زلزلہ زدہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، ادیامن اور سینے لورفا میں متعدد گھر ڈوب گئے، انڈر پاسز، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد کی زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد لاپتہ ہوئے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کررہی ہیں۔

Related Posts