اسلام آباد: عدالتِ عظمیٰ نے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے از خود نوٹس معاملے کے متعلق فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر 6 رکنی بینچ تشکیل دیا ، جس کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے۔ بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے پر تشکیل دئیے گئے لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس سیّد حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ کیس کی سماعت آج ہی شروع کی جائے گی۔
دلچسپ طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں بنائے گئے بینچ کا روسٹر رجسٹرار عشرت علی کے دستخط سے جاری کیا گیا جنہیں فارغ کرنے کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔
گزشتہ اسی معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی تاہم سپریم کورٹ نے عشرت علی کو چارج چھوڑنے کی اجازت نہیں دی۔
الیکشن التوا کیس کے فیصلے میں بھی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ عدالتی کارروائی چلانے سے 2 ججز نے معذرت کر لی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے سے ہمارے بینچ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
حال ہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر 3 رکنی ججز بینچ نے 29 مارچ کوحافظِ قرآن کو اضافی نمبر دینے کے کیس میں از خود نوٹس اور آئینی اہمیت کے مقدمات پر سماعت مؤخر کرنے کا تحریری حکم جاری کیا۔