میرے قتل کی کوشش کرنے والے حکومت کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل کی کوشش کرنے والے حکومت کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے ٹائمز میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے اقتدار میں ہیں اور خوفزدہ ہیں کہ اگر مجھے اقتدار ملا تو ان کا احتساب شروع ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

رجسٹرار کو آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر ہٹایا گیا۔حنا پرویز بٹ

انٹرویو کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان میں سیاسی استحکام لانا ہے تو اس کا واحد حل انتخابات ہیں، انتخابات ہی ملک کی معیشت کو بحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔ احتساب سے خوفزدہ حکومت کے لوگ زیادہ خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بدعنوانی کو بڑا مسئلہ سمجھتے تو ملک کے حالات آج سے مختلف ہوتے جبکہ ملکی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔ ملک تاریخ کے بد ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ وزیر اعظم بنوں۔ عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی حکومت  امریکا نے سازش کے ذریعے ہٹائی۔

 

Related Posts