لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر ہٹایا گیا جسے انا کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ٹکراؤ کی جانب نہیں جانا چاہئے۔ آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر رجسٹرار کو ہٹایا گیا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن، سپریم کورٹ فیصلہ آج سنائے گی
ٹوئٹر پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آنے والے چیف جسٹس (قاضی فائز عیسیٰ) کے کہنے پر ہٹایا مگر کچھ لوگ اپنی انا اور ضد نہیں چھوڑ رہے۔
سپریم کورٹ کو ٹکراؤ کی جانب نہیں جانا چاہیے، آنے والے چیف جسٹس کے کہنے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹایا گیا مگر کچھ لوگ اپنی انا اور ضد نہیں چھوڑ رہے pic.twitter.com/KLWYAtrCxE
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) April 4, 2023
خیال رہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ کابینہ کی جانب سے فیصلہ سامنے آنے کے بعد عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب نہ تو عشرت علی نے بحیثیت رجسٹرار سپریم کورٹ اپنے عہدے کا چارج چھوڑا، نہ ہی سپریم کورٹ نے عشرت علی کو چارج چھوڑنے کی اجازت دی ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں الیکشن میں تاخیر سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنائے گی، جس سے قبل رجسٹرار کو ہٹانے کی کوشش کی گئی۔