حکومت چیف جسٹس سمیت 3 ججز کیخلاف ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔رانا ثناء اللہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ
انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 3 ججز کے خلاف ریفرنس پر غور کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم فیصلہ ہوسکتا ہے کیونکہ ان ججز کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کے خلاف گئے۔دفعہ 63 سے متعلق فیصلے کو آئین سمجھنے والوں نے آئین دوبارہ لکھنے کے مساوی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بظاہر پتہ چلتا ہے کہ ججز الیکشن التواء کا معاملہ خود نمٹانے کیلئے بضد ہیں۔ انہوں نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کی۔ اکثریتی ججز کی بات بھی تسلیم نہیں کی۔ ججز میں اختلاف کی بنیاد عمران خان ہیں، ان کے دور میں قاضی فائز کے خلاف ریفرنس دائر ہوا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی دور اور اپنے دور میں سپریم کورٹ میں پائی جانے والی تقسیم کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کے ذریعے عمران خان کو مائنس کرنے پر متفق ہیں۔ جب عمران خان ہمارا سیاسی وجود مٹانا چاہتے ہیں تو ہم کیوں نہیں چاہتے؟

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسمبلیاں آئینی مدت کی تکمیل کے بعد تحلیل ہوں گی، اس کے 90 روز بعد الیکشن ہونے چاہئیں۔ عمران خان نے اسمبلیاں غلط توڑیں۔ یہ غیر جمہوری عمل تھا۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن ہی ملک کا مسئلہ ہے جسے ختم کردینا چاہئے۔ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنے۔

Related Posts