اسپائیڈر مین فلم کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا مکیش امبانی کے کلچرل ایونٹ میں شرکت کرنے کیلئے ممبئی پہنچ گئے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو کلینا ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں ’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔
پچھلے سال جولائی 2021 میں ان کی چند تصاویر وائرل ہوئیں جس سے ٹام اور زینڈایا کے تعلق کی تصدیق ہوگئی تھی۔