بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ایشیا کپ دو ممالک میں کرانے کی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کی ایشیا کپ 2023 دو ممالک میں کرانے کی تجویز بھارتی کرکٹ بورڈ نے مسترد کردیا۔

بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کرے گی، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طور پر ممکن نہیں، ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائے گا، اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظوری نہیں دے گی۔

بورڈ آفیشل نے کہا کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائے گا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے، بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے، ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہونا ہے، پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈکپ 2023: پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے بنگلا دیش میں ہوسکتے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد کے فارمولے پر بات چیت کی جارہی ہے، پاکستان نے دو ممالک میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز دی، بھارت کے میچز پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک میں کھیلنے کی تجویز ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اسے انتہائی مضحکہ تجویز قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچتا ہے تو ورلڈکپ کے وینیوز کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بنگلادیش میں کرانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Related Posts