شکیب الحسن ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈھاکہ: بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 136 وکٹیں مکمل کیں۔

اسی کے ساتھ شکیب الحسن نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

شکیب الحسن نے 2006 میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا اور تب سے اب تک وہ 114 میچز میں ریکارڈ 136 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی ایشیا کپ دو ممالک میں کرانے کی تجویز مسترد کردی

انہوں نے 122.33کے سٹرائیک ریٹ سے 2 ہزار 339 رنز بنائے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شکیب الحسن کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

Related Posts