سندھ بلدیاتی الیکشن، 15 اضلاع میں ری پولنگ، ووٹنگ کا عمل جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہنگو این اے 33ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا
ہنگو این اے 33ضمنی الیکشن، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

کراچی: سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں صوبے کے 15 اضلاع میں ری پولنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ری پولنگ 24 یونین کونسلز میں ہورہی ہے۔ چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فضل الرحمان بھی گالی بن گیا ہے۔ شیخ رشید

ری پولنگ کیلئے کل 81 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 21 مردوں، 22 خواتین کیلئے جبکہ 38 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں مرد اور خواتین دونوں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 15 اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 687 ہے۔ حیدر آباد میں بھی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے یوسی 28 کے وارڈ میں ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ یوسی 35 کے وارڈ 3کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بھی پولنگ جاری ہے۔

سندھ کے تاریخی شہر حیدر آباد میں مجموعی طور پر 4 ہزار 812 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ 3 ہزار 633 مرد ووٹرز 11 سو 79 خواتین ووٹرز اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی۔

قبل ازیں حیدر آباد میں دونوں یوسیز کے ایک ایک پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات پر ری پولنگ جاری ہے۔

 

Related Posts