لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو زہر خوانی سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ہی بات کروں گا۔
ڈاکٹر اسٹیرائڈز کی بھاری ڈوز ختم کرنا چاہتے ہیں، اسٹیرائڈز کے اثرات ختم ہوتے ہی بون میرو کی تشخیص شروع ہوگی۔حکومتی کارندوں کے پاکستانی ڈاکٹرز کے بارے میں مجھ سے سوال نہ پوچھا جائے۔
مزید پڑھیں :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت بحال ہونے میں کچھ مہینے لگیں گے۔ذاتی معالج
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق تشخیص اور علاج ساتھ چل رہے ہیں۔
ڈاکٹر اسٹیرائڈز کی بھاری ڈوز ختم کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ اسٹیرائڈز کے اثرات ختم ہوتے ہی بون میرو کی تشخیص شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زہر خوانی کے خدشات سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ہی بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان روزانہ کی بنیاد پر شوگر، بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن چیک کررہے ہیں، انفیکشن کے خطرہ سے بچنے کے لیے نوازشریف کا گھر میں علاج کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مریم نواز اور یوسف عباس کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا