آئندہ 4 برس میں چھوٹے کاروبار کی تعداد 7 لاکھ تک کردی جائے گی، وفاقی وزیرحماد اظہر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hammad Azhar
آئندہ 4 برس میں چھوٹے کاروبار کی تعداد 7 لاکھ تک کردی جائے گی، وفاقی وزیرحماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ 4 برس میں چھوٹے کاروباروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ تک کردی جائیگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی کارانداز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ نجی قرضوں میں چھوٹے کاروبار کا حصہ صرف 7.5 فی صد ہے اور آئندہ 4 برس میں نجی قرضوں میں چھوٹے کاروبار کے لیے قرضہ 17 فیصد تک پہنچنے کا ہدف طے کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ 4 برس تک چھوٹے کاروباروں کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ تک کردی جائے گی۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے درجے کے کاروبار معیشت میں اہمیت کے حامل ہیں لیکن گزشتہ حکومتوں نے اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر ہفتے معیشت پر میٹنگ کرتے ہیں،چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار، نجی سیکٹر کے مجموعی قرضے کا 7فیصد وصول کرتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کامیاب نوجوان اسکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:31 لاکھ صنعتکاروں میں سے 43 فیصد افراد ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں۔شبر زیدی

حماد اظہر نے کہا کہ سمیڈا کے لیے بنائی گئی نئی پالیسی چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے ہے۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کاروبار میں آسانی میں 28 پوائنٹس بہتری ہوئی،آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس فائلرز کی تعداد میں سات لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Posts