حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا
حکومت نے رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا اعلان کردیا، رمضان المبارک کا آغاز رواں ہفتے ہوجائے گا۔

کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں دفتری اوقات کے لیے دو مختلف ٹائم سلاٹ بتائے گئے ہیں۔

ہفتہ میں پانچ دن (پیر سے جمعہ) کام کرنے والے وفاقی حکومت کے تحت سرکاری دفاتر ہفتے کے پہلے چار دنوں کے لیے صبح 07:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کام کریں گے۔

جمعہ کو سرکاری دفاتر صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بینکوں سے زکوٰۃ کٹوتی کیلئے نصاب کا اعلان کردیا

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 2023 کا چاند 22 مارچ (بدھ) کی شام نظر آئے گا اور پاکستان میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts