امریکی ڈالر کی اُونچی اُڑان، 284 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج میں تاخیر کے باعث امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوئی ہے، 2 روپے 79 پیسے اضافے کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:بی ٹی سی ترک کا کرپٹو کرنسی میں امداد قبول کرنے کا اعلان

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 310 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 19 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related Posts