سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک
سیکورٹی فورسز کی آواران میں کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک

آواران: پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے آواران میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں تین ‘دہشت گردوں ‘ کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 15 مارچ کو ایک مبینہ دہشت گرد گروپ کے خلاف آپریشن شروع کیا۔آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد تربت آواران روڈ پر فائرنگ اور بارودی سرنگیں بچھانے میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ رکنے کو کہا گیا تو انہوں نے سیکورٹی فورسز پر گولیاں چلا دیں۔

مزید پڑھیں:زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا جسے کلیئر کرانے گئے تھے، نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

اس سے قبل جمعے کو سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر چمن کے علاقے بوگھرا روڈ پر دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

Related Posts